شاہد خاقان

استحکام کا معاملہ حل ہوچکا ہے، 17 اکتوبر تک معاملات بہتر ہوجائیں گے، شاہ خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ استحکام کا معاملہ حل ہوچکا ہے، 17 اکتوبر تک معاملات بہتر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے، عمران خان جواب دیں کہ وہ 4 سال کرتے کیا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 4 سال کی کوتاہیوں کے اثرات ایک دن میں ختم نہیں ہوتے، ملک کے معاملات کو درست کرنے میں وقت چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج سب کو مل کر محنت کرنا ہوگی اور ان معاملات کو حل کرنا ہوگا، کوشش ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو کم کیا جائے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نیب کا ادارہ ختم کرنا ملکی مفاد میں ہے، مسلم لیگ ن کے جتنے بھی کیسز ہیں نیب کے خاتمے کے بعد چلتے رہیں، ہمارے کیسز کا حال یہ ہے کہ کوئی پراسیکیوشن نہیں ہورہی۔ ان کا کا یہ بھی کہنا تھا کہ 15 جون کے بعد لوڈ شیڈنگ 3 گھنٹے ہوگی جبکہ 30 جون تک امید ہے کہ لوڈ شیڈنگ 2 گھنٹے کے لگ بھگ ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے