بجٹ

بجٹ میں سماجی شعبے کیلئے 244، تعلیم 82 اور صحت کیلئے 26 ارب روپے مختص

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے بجٹ میں سماجی شعبے کیلئے 244، تعلیم 82 اور صحت کیلئے 26 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ تقریر کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ سماجی شعبے کی ترقی کےلیے 244 ارب، تعلیم بشمول اعلیٰ تعلیم کےلیے 82 ارب، صحت کے شعبے کے لیے26 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے لیے 34 ارب، پیداواری شعبوں کے لیے 50 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ نئے بجٹ میں خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کےلیے 57 ارب، آزاد کشمیر کے لیے ساڑھے 32 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے بجٹ میں 28 ارب 50 کروڑ، بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی بہتری کےلیے 107 ارب روپے مہیا کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے