اداکار

امت مسلمہ کو بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، فیصل قریشی

لاہور (پاک صحافت) معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ بھارت کی خاتون نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بارے میں گستاخانہ بیان دیا ہے جس پر امت مسلمہ کو بھارت کا  بائیکاٹ کرنا چاہیے لیکن سب خاموش کیوں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ   ابھی تک ہماری طرف سے کافی خاموشی ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس پر بات کرنی چاہیے، باقاعدہ بائیکاٹ ہونا چاہیے۔‘

واضح رہے کہ جاری بیان میں فیصل قریشی نے کہا کہ ’جب مجھے مختلف جگہوں پر عجیب چیزیں اور تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں تو تکلیف ہوتی ہے کیونکہ میرے لیے اور تمام ا متِ مسلمہ کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ میری درخواست ہے کہ آپ اس پر بات کریں، اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں کیونکہ اب پانی سر سے گزر چکا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے