ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے جھوٹے صدر ہیں جو ایک شرم آور بات ہے: براک اوباما

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے جھوٹے صدر ہیں جو ایک شرم آور بات ہے: براک اوباما

واشنگٹن (پاک صحافت) امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین نومبر کے انتخابی نتائج کے بارے میں مسلسل جھوٹ بولا ہے اور بدھ کو واشنگٹن میں دارالحکومت کی عمارت میں تشدد کو ہوا دی ہے۔

براک اوبامہ نے ایک بیان میں کہا کہ تاریخ میں اس تشدد کے واقعہ کو یاد کیا جائے گا، جسے موجودہ صدر کے ذریعہ اکسایا گیا ہے، جو قانونی طریقے سے ہوئے انتخابات کے نتائج کے سلسلے میں بے بنیاد جھوٹ بول رہے ہیں، یہ ہمارے ملک کے لئے توہین آمیز اور شرم کی بات ہے۔

ریپبلک لیڈر اپنے حامیوں کو انتخابات کے بارے میں سچائی بتانے کو تیارنہیں ہیں، ریپبلک لیڈر یاتو سچائی کو نظرانداز کرتے رہیں یا پھرسچائی کو قبول کریں۔

قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے راجدھانی عمارت پر حملہ کرکے املاک کو نقصان پہنچایا تھا، یہ تشدد کا واقعہ ان کے ذریعہ وائٹ ہاوس کے پاس ہزاروں حامیوں سے خطاب کئے جانے کے بعد ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کے منتخب صدر جو بائیڈن نے امریکی ایوان نمائندگان کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والے مظاہرین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو بغاوت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں باغی قرار دے دیا تھا۔

جو بائیڈن نے کہا  تھاکہ جدید جمہوری دور میں ہمیں ایسی چیز دیکھنے کو نہیں ملی اور ہماری جمہوریت کو ایک بے مثال حملے کا سامنا ہے اور افراتفری اور یہ پرتشدد واقعات قانون کی حکمرانی پر حملہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

امیر قطر بن سلمان

امیر قطر اور محمد بن سلمان کی غزہ میں جنگ بندی پر تاکید

(پاک صحافت) قطر کے امیر اور سعودی ولی عہد نے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے