یاسر حسین اقرا عزیز

اداکار یاسر حسین کا اپنی اہلیہ اقرا عزیز کو اپنے پراجیکٹ کا حصہ بنانے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار اور ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے یاس حسین نے  اقرا عزیز کو اپنے پراجیکٹ کا حصہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگلی بار اپنی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز کو اپنے پراجیکٹ کا حصہ بنائیں گے۔ یاد رہے کہ ہدایت کاری میں ڈیبیو کا اعلان کامیڈین یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو شیئر کر کے کیا جس کے مطابق یاسر حسین نے ہدایتکاری میں ڈیبیو حارث جرال کے نئے گانے ’ڈوری‘ نامی پروجیکٹ سے کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز کی تصویر شیئر کی جس میں وہ زبان دِکھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میں اگلی بار اقرا کو اپنی ہدایت کاری میں بننے والے پراجیکٹ کا حصہ بنانا چاہوں گا۔‘ اُنہوں نے اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اقرا کو اپنے ساتھ دیکھ کر مجھے اُس کی یاد بھی نہیں آئے گی۔‘

واضح رہے کہ ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے یاسر حسین نے اقرا سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’اس بارے میں آپ کیا کہنا چاہیں گی؟‘ اداکار شوہر کے پوچھنے پر اقرا نے کہا کہ ’اُنہیں یہ آئیڈیا پسند آیا۔‘ خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں گزشتہ دنوں ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُنہوں نے کبیر حسین رکھا ہے۔ یاد رہے کہ رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین 2019ء میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے