عمران خان الیکشن کمیشن

عمران خان پر 30 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی، الیکشن کمیشن کی کاز لسٹ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی، جس میں ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کے لیے مقرر ہوگئے۔ علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی سے متعلق وزرات داخلہ کی رپورٹ پر بھی محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی، جس میں فرد جرم کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 30 نومبر کو پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن 30 نومبر کو عمران خان پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین آمیز بیانات دینے پر فرد جرم عائد کرے گا۔ عمران خان کے علاوہ اسد عمر، فواد چودھری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی۔ اسد عمر، فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کو گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں کیا گیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو سیکورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل سے الیکشن کمیشن نہیں لایا گیا تھا۔ فواد چودھری بھی گرفتاری کے باعث گزشتہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے۔ اسد عمر بھی گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے