شازیہ مری

شازیہ مری کا ترکیہ و دیگر ملکوں میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر شازیہ مری نے ترکیہ و دیگر ملکوں میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے کی خوفناک خبر سن کر دلی افسوس ہوا ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترکیہ و دیگر ممالک کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیر شازیہ مری کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعاگو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے