یحیی السنوار

یحییٰ السنوار غزہ میں جماعت کے دوبارہ صدر منتخب

غزہ {پاک صحافت} اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے پارٹی انتخابات میں ایک بار پھر یحییٰ السنوار کو غزہ کی پٹی میں جماعت کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ السنوار کو 2021ء تک 2025ء تک غزہ کی پٹی میں جماعت کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 18 فروری کو حماس کے پارٹی انتخابات شروع ہوئے تھے جو مارچ کے آخر تک جاری رہیں گے۔ ان انتخابات میں حماس کی قیادت کا دوبارہ چنائو عمل میں لایا جائے گا۔

یحیٰ السنوار 2017ء سے غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی شعبے کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔ ان سے قبل جماعت کے موجودہ سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اس عہدے پر فائز تھے۔

درایں اثنا اسماعیل ھنیہ نے یحییٰ السنوار کو غزہ میں جماعت کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
 

یہ بھی پڑھیں

نیتن یاہو

عربی زبان کا میڈیا: “آنروا” کیس میں تل ابیب کو سخت تھپڑ مارا گیا

پاک صحافت ایک عربی زبان کے ذرائع ابلاغ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے