حسن مرتضی

ملک میں آئینی اور جمہوری طریقے سے تبدیلی آرہی ہے۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ اب ملک میں آئینی اور جمہوری طریقے سے اصل تبدیلی آرہی ہے جس کے بعد عوام کو ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آج پیپلزپارٹی کی جیت ہے، اپوزیشن نے دو سال قبل بلاول بھٹو کی بات نہیں مانی، اگر مان لیتی تو اس حکومت سے دو سال قبل جان چھوٹ جاتی۔ صوبے میں الیکشن ہورہا ہے، حکومتی جبر، غلاظت کے مقابلے میں متحدہ اپوزیشن ڈٹ کر کھڑی ہے۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف عمران خان ہیں جو اپنا اقتدار بچانے کیلئے ملکی سلامتی کے ساتھ اداروں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، یہ تو کہتے تھے کہ ہم اداروں کو مضبوط بنائیں گے، فلاں ادارے کے پیچھے کھڑا ہوں، ہم ایک پیج پر ہیں، اب جب اسی عمران خان کو اپنا اقتدار پاوں تلے سے کھسکتا نظر آرہا ہے تو اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے