مولانا فضل الرحمان شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف اور پی ڈٰی ایم سربراہ کے درمیان اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔  ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان  کی  وزیر اعظم سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو سود کے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف نیشنل بینک کی اپیل کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے ٹاسک فورس کو حکم دیا کہ نیشنل بینک کی اپیل واپس لینے کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے خلاف بینکوں کی اپیل سے امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہوئے ہیں،امت مسلمہ سود کو ملک میں معاشی نظام کے تباہی کا سبب سمجھتی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کروائی کہ نیشنل بینک عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے