اداکارہ

اداکارہ کنگنا رناوت کو تنازعات میں الجھے رہنے پر کروڑوں کا نقصان

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی معروف اداکارہ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا، بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو تنازعات میں الجھے رہنے پر کروڑوں کا نقصان  ہوگیا۔ خیال رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت اور تنازعات کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور وہ خود بھی متنازع معاملات میں بیان داغ دیتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ  کنگنا رناوت نے حال ہی میں بھارت میں ہونے والے  کسانوں کے احتجاج پرا بھی سخت زبان استعما ل کی بلکہ کئی شخصیات کے ساتھ سوشل میڈیا پر لڑتی نظر آئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تنازعات کے باعث شہ سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ کو اب اس ہی عادت سے کروڑوں کا نقصان ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ  کنگنا رناوت نے بتایا ہے کہ تمام برانڈز نے ان سے معاہدے منسوخ کردیے ہیں اور اب وہ کسی برانڈ کی تشہیر نہیں کریں گی۔ رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت سوشل میڈیا پر معروف شخصیات سے لڑ رہی ہیں اور ایسے میں کوئی بھی برانڈ کسی بھی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے