آڈیو لیک

یاسمین راشد اور غلام محمود ڈوگر کی نئی آڈیو لیک

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد اور سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی نئی آڈیو منظر عام پر آ گئی۔ یاسمین راشد نے سوال کیا کہ کوئی اچھی خبر سنا دیں، آرڈر ہو گئے ہیں؟ غلام محمود ڈوگر نے جواب دیا کہ ابھی تک آرڈر نہیں ملے۔ یاسمین راشد نے کہا کہ ان کا ارادہ کیا ہے، ویسے ہی پوچھ رہی ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے جواب میں غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ نہیں نہیں وہ تو سپریم کورٹ سے آرڈر ہونے ہیں، جیسے ہی ہوں گے مل جائیں گے، وہاں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ اچھا۔ غلام محمود ڈوگر نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈاک جاتی ہے ناں ساتھ، تو جج صاحبان اس پر سائن کرتے ہیں۔ غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ کورٹ ٹائم میں تو نہیں کرتے، وہ تو عدالت کے ٹائم کے بعد ہی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ اچھا وہ خان صاحب کافی کنسرن تھے ناں۔ سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ اچھا ٹھیک۔ یاسمین راشد نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ میری خبر کے مطابق آرڈر نہیں ملے ابھی تک۔ غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ جی ابھی تک نہیں، وہ آجائیں گے رات کو، رات کو ڈاک سائن ہو کر آجاتی ہے۔ یاسمین راشد قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہماری رات آج خاموشی سے گزر جائے گی، میں ویسے ہی پوچھ رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے