صوبائی مشیر

بلوچستان حکومت اختلافات کا شکار، اکبر آسکانی کا استفیٰ دینے کا فیصلہ

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان حکومت اندرونی اختلافات کا شکار ہوگئی، یہی وجہ ہے کہ صوبائی مشیر اکبر آسکانی نے عہدے سے استعفیٰ دینے کافیصلہ کر لیا ہے۔  آپسی اختلافات سے متعلق اکبر آسکانی نے بتایا کہ میرے محکمے میں مداخلت کی جارہی ہے اور وزیراعلیٰ کی جانب سے وعدوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے۔ یاد رہے کہ حکمران جماعت کے اسپیکر عبد القدوس بزنجو اور وزیراعلیٰ کے تعلقات بھی کشیدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے اندرونی اختلافات میں اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث صوبائی مشیر  اکبر آسکانی نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اکبر آسکانی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ میرے لیے قابل احترام ہیں مگر وہ میرے محکمے میں بے جا مداخلت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آکبر آسکانے نے یہ بھی بتایا کہ میری مرضی کے خلاف سیکرٹری اور ڈی جی کو تبدیل کردیا گیا، مجھ سے میرے محکمے کے حوالے سے کوئی صلاح مشورہ نہیں کیا جاتا ہے، میں ابھی تربت میں ہوں، جلد کوئٹہ آکر استعفےٰ کا اعلان کروں گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان حکومت میں شامل صوبائی وزیرتعلیم سردار یارمحمد رند بھی مستعفیٰ ہوچکے ہیں۔  اسی طرح بی اے پی کے سردار صالح محمد بھوتانی بھی قلمدان واپس لینے پر استعفیٰ دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے