مسافر کوچ

خضدار کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ، 20 افراد جاں بحق

خضدار (پاک صحافت) بلوچستان کے ضلع خضدار کے قریب مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔  ذرائع کے مطابق مسافر کوچ وڈھ سے دادو جارہی تھی کہ اسے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کھوڑی کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں 15 مسافر موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور لیویز اہلکار موقع پر جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ خیال رہے کہ حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کیا گیا جہاں مزید 5 زخمی دم توڑ گئے جس سے اموات کی تعداد 20 ہوگئی۔

واضح رہے کہ مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوئی اور توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے الٹ گئی، حادثے میں زخمی بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافر کوچ حادثے کے زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے