جنرل عاصم منیر

وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کو ترکیہ حکومت کا اعلی فوجی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کو ترکیہ حکومت کا اعلی فوجی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریوس آف پاکستان کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو پاکستان اور ترکیہ کی مسلح افواج کے مابین تعاون کے حوالے سے ان کی خدمات کے اعزاز میں حکومت ترکیہ کی جانب سے ٹرکش آرمڈ فورسز لیجن آف میرٹ ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دی گئی۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نگراں حکومت کے مختصر عرصے کے دوران اپنی کابینہ اور سول سرونٹس کی ان تھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملکی معیشت کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جارہے ہیں، نگران حکومت کے مختصر وقت میں کابینہ نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ ہم منتخب حکومت کے لئے ایک ایسا لائحہ عمل دے کر جا رہے ہیں جو یقینی طور پر عوام اور قومی مفاد کے لئے مفید ثابت ہو گا۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ نگران حکومت کے تمام فیصلوں اور پالیسی سازی میں ملکی مفاد کو ہمیشہ اولین ترجیح دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے ترقی و استحکام کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے