سیلاب

بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 10 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، بارشوں کے سبب 258 مکانات سمیت 4 سڑکیں اور 80 کشتیاں تباہ ہوئیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کیچ میں بارشوں سے ایک اور شخص جاں بحق ہوا۔ جاں بحق افراد میں 4 بچے، 3 مرد اور 1 خاتون شامل ہے جبکہ بحق افراد کا تعلق خاران، کیچ، بارکھان، چمن اور پیشن سے ہے۔ حالیہ بارشوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں 258 مکانات مکمل تباہ، 1 ہزار 40 کو جزوی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں کے دوران 4 سڑکیں مکمل تباہ اور ایک پل سیلابی ریلے کی نظر ہوگیا۔ موسلادھار بارشوں کے دوران ماہی گیروں کی 80 کشتیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔ گوادر سمیت دیگر متاثرہ اضلاع میں پاک فوج، نیوی، پی ڈی ایم اے اور ضلع انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کے ساتھ ملکر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں خوراک، خیمے، ڈی واٹر پمپس، واٹرکولرز، گیس سلینڈرز سمیت دیگر امدادی سامان پہنچا دی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے