انتخابات

آزاد کشمیر میں پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ شروع

مظفر آباد (پاک صحافت) آزاد کشمیر میں آج صبح شروع ہونے والے  پولنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ خیال رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 11ویں عام انتخابات کیلئے آزاد کشمیر کے ساتھ ساتھ پاکستان کے چاروں صوبوں میں بھی مہاجرین کے انتخابی حلقوں  میں ووٹ ڈالے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا تھا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے تک جاری رہا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے بھرپورانتظامات کئے گئے تھے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 8 کے پولنگ سٹیسشن نمبر 71 میں اس وقت پی ٹی آئی 200 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہےجبکہ مسلم کانفرنس 190 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی آئندہ پانچ سال کی مدت کے اراکین کے انتخاب کیلئے آج بتیس لاکھ سے زائد ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پاٹی اور مسلم کانفرنس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ یاد رہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں نشستوں کی کل تعداد 53 ہے۔ خواتین کیلئے پانچ اور علما و مشائخ کی ایک مخصوص نشست ہے۔ ٹیکنو کریٹ اور اوور سیز کی بھی ایک ایک نشست ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے