مراد علی شاہ

25 جون تک نادرا سینٹرز سے وراثتی سرٹیفیکیٹ کا آغاز کردیا حائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 25 جون تک نادرا سینٹرز سے وراثتی سرٹیفیکیٹ کا آغاز کردیا حائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سندھ حکومت نے قانون سازی کی اور نادرا سے مل کر نظام مرتب کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وراثتی سرٹیفکیٹ کے نادرا سے اجراء کا قانون بنایا، ہم نے تمام قانونی تقاضے مکمل کیے اور عوام کو سہولت پہنچائی۔

تٖصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میگا سینٹر میں سندھ سکسیشن پروگرام کا افتتاح کردیا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے نادرا کے ساتھ ملکر سکسیشن سرٹیفکیٹ کا کام شروع کیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق پہلے سکسیشن سرٹیفکیٹ عدالت کے ذریعے جاری ہوتے تھے،  عدالتیں 3 سے 6 ماہ اور کبھی کبھار 5 سال میں سکسیشن سرٹیفکیٹ جاری کرتی تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مطابق عدالت کے کُل کام کا 30 فیصد ورک لوڈ سکسیشن سرٹیفکیٹ کا ہوتا ہے۔ تاہم سندھ حکومت نے قانون سازی کی اور نادرا سے مل کر نظام مرتب کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے