مایا علی

اداکارہ مایا علی کی جانب سے مہربان اور شفیق لوگوں کیلئے پیغام

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ مایا علی کی جانب سے مہربان اور شفیق لوگوں کے لئے پیغام جاری کر دیا گیا ہے۔ مایا علی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اچھے دل کے مالک اور شفیق لوگوں کی صرف ولادت نہیں ہوتی بلکہ انہیں خاص طور پر تخلیق کیا جاتا ہے

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی نے شفیق اور مہربان لوگوں سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ یہ لوگ خود  زندگی کے اندھیروں کا سامنا کرچکے ہوتے ہیں اس لیے دوسروں کی تکلیف کا احساس رکھتے ہیں۔ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ پر کیپشن بھی درج کیا اور ایسے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ مایا کے کیپشن میں درج تھا کہ اس پوسٹ کے ذریعے میں ان تمام لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جن کے سبب یہ دنیا خوبصورت بنی ہوئی ہے، یہ پوسٹ ان افراد کیلئے ہے جو بغیر اپنا مفاد سوچے دوسروں کا اچھا سوچتے ہیں، میرے لیے یہ ہی سچے ہیرو ہیں۔ زندگی بہت خوبصورت ہے، بغیر یہ سوچے سمجھے کے لوگ کیا کررہے ہیں بس آپ اچھا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے