مسلم لیگ ن

ن لیگ کیجانب سے آزاد کشمیر میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی جانب سے آزاد کشمیر کے تمام حلقوں میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردئے ہیں۔ پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کی فہرست بھی جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابات کی گہما گہمی میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے اور مختلف پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کو جتانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اب مسلم لیگ ن نے بھی تمام حلقوں میں پارٹی امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ پارلیمانی بورڈ کی جانب سے جاری لسٹ کے مطابق ایل اے 1 میرپور سے چوہدری مسعود خالد، ایل اے 2 سے مظہر انقلابی، ایل اے 3 سے چوہدری سعید، ایل اے 4 سے چوہدری رخسار، ایل اے 5 بھمبھر سے کرنل ر یٹائرڈ وقار احمد پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

ایل اے 6 سے راجہ مقصود، ایل اے 7 سے چوہدری طارق فاروق، ایل اے 8 سے ذوالفقار علی، ایل اے 11 سے راجہ نصیر، ایل اے 12 سے راجہ ریاست، ایل اے 13 سے راجہ ایاز، ایل اے 14 باغ سے راجہ افتخار ایوب، اور ایل اے 15 سے مشتاق احمد منہاس ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

اس کے علاوہ ایل اے 16 سے سردار امیر اکبر خان، ایل اے 17 سے چوہدری محمد عزیز، ایل اے 18 پونچھ سے چوہدری محمد یاسین گلشن، ایل اے 19 سے سردار امیر الطاف خاں، ایل اے 20 سے عبد الرشید خاں اور ایل اے 23 سے ڈاکٹر نجیب نقی خاں کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ پارلیمانی بورڈ نے ایل اے 24 سے سردار فاروق احمد طاہر ، ایل اے 25 اور 26 نیلم ویلی سے شاہ غلام قادر، ایل اے 27 مظفرآباد سے نورین عارف اور ایل اے 29 مظفر آباد سٹی سے سید افتخار علی گیلانی کو ٹکٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے