مولانا عبدالغفور حیدری

ریاست کی چیزیں بیچ کر کوئی کیسے صادق، امین ہوسکتا ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری

شکارپور (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ ریاست کی چیزیں بیچ کر کوئی کیسے صادق، امین ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شخص ریاست کی چیزیں بیچ کر کیسے صادق اور امین بن سکتا ہے۔ عمران خان کے فتنے کو اب دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیں گے۔

رہنما جے یو آئی ف مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس جھوٹے، منافق اور دھوکہ باز آدمی کو اقتدار سے محروم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے حواریوں کے ساتھ زمین بوس ہوچکا ہے، اب اس کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیں گے۔ پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لئے اس فتنے کو کچلنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے