شہباز شریف

عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا، شہباز شریف

سوات (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں اتنی مہنگائی کبھی نہیں ہوئی، جتنی عمران خان کے دور حکومت میں ہوئی ہے، میں تو عوام سے کہتا ہوں گھبراؤ اور اسے بھگاؤ۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوات میں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم رہنما و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں موقع ملا تو خیبر پختون خوا کو اپنے دور کے پنجاب سے آگے لے کر جائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ان ہی دنوں عمران خان کہتے تھے جو الفاظ آج بھی میرے کانوں میں گونجتے ہیں کہ کے پی میں ساڑھے 3 سو منی ڈیم بنا کر صوبے کو ہی نہیں ملک بھر کو سستی بجلی فراہم کروں گا، میں پوچھتا ہوں کہ اس منصوبے کا کیا ہوا؟

واضح رہے کہ پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے  مزید کہا کہ یہی وہ شخص ہے جو کہتا تھا کہ 90 دن میں کرپشن ختم کردوں گا، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت گرے تو وزیراعظم کو چور کہتا تھا، پوچھتا ہوں 3 سال میں کیا ہوا؟ عمران خان نے عوام سے کہا تھا کہ وہ 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن انہوں نے اب تک ایک اینٹ بھی نہیں لگائی بلکہ لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے