چوہدری شجاعت حسین

نفرت کی سیاست ملک کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ چوہدری شجاعت

لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ اس وقت نفرت کی سیاست ملک کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مسلم لیگ ہاؤس کے دورے کے موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک جن بحرانوں میں پھنس رہا ہے تمام پارٹیوں کی قیادت کو ایک ہونا پڑے گا۔ اختلافات بھلانا پڑیں گے، چاہے وہ حکومت کے ساتھ ہوں یا اپوزیشن کے ساتھ ہوں۔

چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے جو بھی اقدام کیا، پارٹی آئین اور قانون کے مطابق کیا، مسلم لیگ (ق) آئین اور قانون پر یقین رکھتی ہے۔ اس وقت سب سے اہم ضرورت ہے کہ ملکی معیشت کو سیدھا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے