عائزہ خان

اداکارہ عائزہ خان کے گھر نئے فرد کی انٹری، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کے گھر نئے فرد کی انٹری ہوگئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔  خیا ل رہے کہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر ایک طوطے کی وڈیو شیئر کی جس کا نام مینو ہے، اور لکھا کہ مینو میرے گھر کا نیا فرد ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ناموراداکارہ عائزہ خان کا شماربہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ وہ اداکاری کی بھی ماہر ہیں۔ اداکارہ نے اپنے گھر میں نئے فرد کی آمد پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔ خیال رہے کہ ویڈیو کیپشن میں اداکارہ نے ’مینو‘ کومداحوں سے  ملواتے ہوئے طوطے کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ڈرامے ’چپکے چپکے‘ میں جس کردار کو ادا کر رہی ہیں اس کا نام بھی ’مینو‘ ہی ہے، جس سے متعلق عائزہ خان نے کہا کہ ڈرامہ تو جلد ختم ہوجائے گا لیکن یہ مینو ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا۔ عائزہ کی پوسٹ کو کچھ ہی گھنٹوں میں 7 لاکھ سے زائد بار دیکھاجاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے