حمزہ شہباز

آہستہ آہستہ وقت عمران خان کو بڑے اچھے طریقے سے بے نقاب کر رہا ہے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پنجاب اسمبلی  میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آہستہ آہستہ وقت عمران خان کو بڑے اچھے طریقے سے بے نقاب کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنے والے دنوں میں بھی عمران خان مزید بے نقاب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ  عمران خان سائفر پر آج آپ نے یو ٹرن لے لیا ہے، یہ سیاست نہیں ہے، انہوں نے ملک کا تماشہ بنا دیا ہے، یہ سب جھوٹ پر مبنی سیاست ہے، ذاتی مفادات ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ہ عمران خان آج تک توشہ خانے کا جواب نہیں دے سکے، فارن فنڈنگ کیس کا بھی آج تک جواب نہیں دیا۔ جب چاہیں جھوٹا بیانیہ بنا کر کہیں کہ میرے خلاف سازش ہوئی ہے، جب چاہیں کہیں کہ نہیں اب اس بیانیے سے پیچھے ہٹتا ہوں۔ اس طرح تو اسکول کے بچے نہیں کرتے جس طرح عمران خان اس ملک کے ساتھ کر رہے ہیں، یہ ملک ان تماشوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے