خورشید شاہ

سیاست میں جو جھوٹ بولتا ہے وہ سیاست دان نہیں۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سیاست میں جو جھوٹ بولتا ہے وہ سیاست دان نہیں، سیاستدانوں کو جھوٹ بولنے سے گریز کرنا چاہئے اس سے سب بدنام ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ کی بہت بڑی ذمہ داری ہے، ہمیں معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے تعلیمی شعبے کو مضبوط کرنا ہوگا۔ آج کل نوجوانوں کے ذہین کو خراب کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر لوگوں کو گمراہ کیا جاتا ہے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں چار مارشل لاء لگ چکے ہیں جبکہ تین دریا فروخت کیے گئے لیکن کوئی نہیں پوچھتا۔ مارشل لا کیوں لگے، دریا کیوں بیچے گئے کوئی نام نہیں لے سکتا لیکن ہروقت سیاست دانوں کو گالیاں دیکر بدنام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو ایٹم بم،میزائل سسٹم اورآئین سیاست دانوں نے دیا اور سیاست دانوں کو ہی صبح شام بدنام کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے