محمد زبیر

ہم واحد سیاسی جماعت ہیں جو الیکشن مہم شروع کرچکے ہیں۔ محمد زبیر

کراچی (پاک صحافت) محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ہم واحد سیاسی جماعت ہیں جو الیکشن مہم شروع کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت نے مشکل فیصلے کیے تھے، اسی وجہ سے نگراں حکومت ریلیف دینے کے قابل ہوئی، پیپلز پارٹی کو اگر اتنی تکلیف تھی تو ساتھ کیوں دیا۔

محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ سے اتنی بڑی تعداد میں خواتین کارکنان کبھی لاہور نہیں گئیں، پیپلز پارٹی ہمارے جتنے لوگ مینار پاکستان پرجمع کر لے میں مان لوں گا۔ جام کرم علی کی شمولیت سے ن لیگ سندھ میں مزید مضبوط ہوگی، ہزاروں ورکرز نے نواز شریف کے استقبال کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک ورکرز میں ایسا جوش و خروش نہیں دیکھا۔ ہم واحد سیاسی جماعت ہیں جو الیکشن مہم شروع کر چکے ہیں، پچاس فیصد اسٹیشنز پر ہم نے لوگوں سے معذرت کی ان کو ساتھ نہیں لے کر جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے