قمر زمان کائرہ

غلطی پر ہم پر اعتراض ہوسکتا ہے تو ججز پر کیوں نہیں؟۔ قمر زمان کائرہ

گجرات (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اگر غلطی پر ہم پر اعتراض ہوسکتا ہے تو ججز پر کیوں نہیں؟۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد الیکشن سے خوفزدہ نہیں لیکن موجودہ حالات میں الیکشن ممکن نہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت نہیں، عدالتوں کا احترام ہے، اسی لیے عدالتوں کے پاس جاتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کے اختیارات کم نہیں کرنا چاہتے، پوچھتا ہوں اگر غلطی پر ہم پر اعتراض ہوسکتا ہے تو ججز پر کیوں نہیں؟۔ ہم عدالتوں پر اعتراض نہیں کرتے بلکہ فیصلوں پر اعتراض کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ہی دن الیکشن کروانا چاہتے ہیں۔ انوکھے لاڈلے کی ساری باتیں نہیں مانی جاسکتیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے