ہمایوں سعید

ہمایوں سعید خواتین کے حق میں بول پڑے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار ہمایوں سعید خواتین کے حق میں بول پڑے، انہوں سماجی رابطوں کی مقبول سائٹ ٹوئٹر پر خواتین کی حق میں ٹوئٹ  کر ڈالا۔  خیال رہے کہ اداکار ہمایوں سعید نے خواتین کے حق  میں بولتے ہوئے اپنے نئے پراجیکٹ کے موضوع کے بارے میں سوچنا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہمایوں سعید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواتین  کے حق میں آواز اُٹھائی ہے۔ اداکار  نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ یہ جان کر مایوسی ہوئی کہ خاندانی دباؤ کی وجہ سے پاکستان میں 4 میں سے صرف 1 خاتون ڈاکٹر گریجویشن کے بعد اس شعبے سے منسلک رہتی ہے‘۔

واضح رہے کہ پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے مزید لکھا کہ’وہ اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نئے پراجیکٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں‘ انہوں  نے اس حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ آئیے، خواتین کو ان کے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دیں‘۔

یہ بھی پڑھیں

امبانیز کی شادی پر تنقید کرنے والوں کو نعمان اعجاز نے آڑے ہاتھوں لے لیا

(پاک صحافت) پاکستانی معروف سینیئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ امبانیز کی شادی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے