پاکستان کے معروف اداکارہ فیروز خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے معروف اداکارہ فیروز خان نے بابرکت مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔ خیال رہے کہ اداکار فیروز خان نے کعبہ شریف سے مداحوں کے لئے اپنی تصویر بھی شیئر کر دی، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حرم شریف میں لی گئی سیلفی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے اور ساتھ میں کیپشن میں لکھا ہے کہ ’تم سے کیا مانگوں، تم خود ہی سمجھ لو۔‘ یاد رہے کہ اس سے قبل اداکار فیروز خان نے عمرے کے لیے پاکستان سے سعودی عرب روانہ ہوتے ہوئے کی سیلفی شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ فیروز خان نے اس تصویر میں احرام پہنا ہوا تھا اور بہت خوش نظر آ رہے تھے۔ یاد رے کہ اداکار فیروز خان نے نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ سیریل ’ اے مشتِ خاک‘ میں مرکزی کردار اداکا کیا تھا۔ مداحوں کی جانب سے  فیروز خان کی اداکاری خوب پسند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے