جند خان

میں کسی کے حق میں نہیں ہوں اور مجھے سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، اداکار جنید خان

کراچی (پاک  صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جنید خان نے کہا ہے کہ ’کسی ایک سیاستدان کی غلطی کی نشاندہی کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ میں اس کے مخالف کے حق میں ہوں۔‘ اداکار نے کہا کہ ’ میں کسی کے حق میں نہیں ہوں اور مجھے سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنید خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں موجودہ سیاسی گرما گرمی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے لکھا کہ’ہمیں انفرادی طور پر اپنے متعلقہ شعبوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، سخت محنت سے سبقت حاصل کرنی چاہیے اور آس پاس کے دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ جندی خان نے مزید لکھا کہ ’اگر آپ صرف سیاستدانوں پر یقین رکھیں گے تو یہ ملک ترقی نہیں کرے گا۔ ایسا کبھی نہیں ہوا،  اگر آپ اپنے آپ پر یقین رکھتے ہیں تو ملک ترقی کرے گا۔‘ خیال رہے کہ اداکار جنید خان نے اس قبل جلسوں میں عمران خان کے بارے میں بات کرنے کے انداز پر مریم نواز کی حمایت کی تھی، جس کے بعد اُنہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

عرفی جاوید کے منفرد گاؤن کا جادو بلآخر چل گیا

(پاک صحافت) اپنے بے باک لباس کے باعث شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرفی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے