بالی ووڈ میں اقربا پروری انتہائی افسوس ناک ہے، ارشد وارثی

(پاک صحافت) بھارتی اداکار ارشد وارثی بھی بالی ووڈ میں اقربا پروری پر پھٹ پڑے، کہا کہ اگر عام اداکار کی فلم ناکام ہوجائے تو وہ برباد ہوجاتا ہے۔  ایک تازہ انٹرویو کے دوران ارشد وارثی نے کہا کہ بالی ووڈ میں اقربا پروری انتہائی افسوس ناک ہے، لیکن ہم کر بھی کیا سکتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ  اداکاروں کا ایک طبقہ ایسا ہے جسے دوسرے طبقے سے خصوصی رعایت مل رہی ہوتی ہے۔ جی ہاں میں ایسے بچوں کی بات کر رہا ہوں جن کا پہلے سے فلم انڈسٹری سے تعلق ہے۔ ان کی ایک آدھ فلم ناکام ہو بھی جائے تب بھی انہیں فلموں میں کام مل جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جن کا انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر ایسے لوگوں کی ایک فلم بھی ناکام ہوجائے تو وہ برباد ہوجاتے ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ میں تو کوئی شکایت نہیں کر سکتا، اس انڈسٹری نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، میں سب سے محبت کرتا ہوں اور ہمیشہ سب کا شکرگزار رہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

امبانیز کی شادی پر تنقید کرنے والوں کو نعمان اعجاز نے آڑے ہاتھوں لے لیا

(پاک صحافت) پاکستانی معروف سینیئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ امبانیز کی شادی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے