حمزہ شہباز

وقت آنے پر عارف علوی صاحب کا بھی احتساب ہوگا۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عارف علوی نے صدر مملکت کے بجائے عمران خان کے کارکن کا کردار ادا کیا ہے وقت آنے پر ان کا بھی احتساب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان اقبال میں پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ خود کو آئین اور قانون کا کسٹوڈین کہنے والوں نے آئین کو پیروں تلے روندا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 3 ماہ تک اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا، عارف علوی صاحب تاریخ آپ کو آئین شکن صدر کے نام سے یاد رکھے گی۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ خوش نہیں ہوں کہ ایوان اقبال میں بجٹ اجلاس منعقد کیا جارہا ہے، میری کوئی انا نہیں، یہ پنجاب کے 12 کروڑ عوام کا بجٹ ہے۔ 48 گھنٹے تک ہم کوشش کرتے رہے کہ بجٹ پیش ہو، ہم نے تین ماہ تک ان کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بتانا چاہتے ہیں ہم کیوں اسمبلی کے ہوتے ہوئے ایوان اقبال میں اجلاس کرا رہے ہیں۔ کوئی عہدہ مستقل نہیں ہوتا، اللّٰہ ہمیں توفیق دے ہم مخلوق کی خدمت کریں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے