خرم دستگیر

حکومتی ریلیف سے ملک بھر کے 74 فیصد صارفین کو فائدہ پہنچا۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ فیول پرائس کی مد میں دیئے گئے حکومتی ریلیف سے ملک بھر کے 74 فیصد صارفین کو فائدہ پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم گرما میں بجلی کی مسلسل فراہمی برقرار رکھنے کیلئے بجلی کے مہنگے پیداواری یونٹس چلانا پڑے جس کی وجہ سے جون کے مہینہ کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ زیادہ آیا جو کہ اب بتدریج کم ہونا شروع ہو گیا ہے اور مہنگے پلانٹ بند ہونے سے اکتوبر تک اس میں واضح کمی آجائے گی۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ رات کو جب ایک فسادی ٹولہ تشہیر اور جھوٹ کے ذریعے گوجرانوالہ کی عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہا تھا اس وقت ہم وزیراعظم کی ہدایت پر دادو میں بند باندھ کر ایک بڑے گرڈ اسٹیشن کو بچانے میں مصروف تھے جس کیلئے میں نیشنل ٹرانسمیشن کمپنی اور دادو ڈپٹی کمشنر کا شکرگزار ہوں جن کی مدد سے ایک بڑے نقصان سے ملک کو بچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے