شاہد خاقان عباسی کی گورنر پنجاب سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے ن لیگ کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی، معاشی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں حکومت کو یکسوئی سے کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والی ملاقات میں گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت معیشت مستحکم کرنے اور دیگر مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، خوش حال اور مستحکم پاکستان ہی ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے مستقل کھولنے کے لیے منظم طریقہ کار طے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر ایل این جی سستے داموں درآمد کی جس سے ملک کو بہت فائدہ ہوا، یہ اقدام معیشت میں بہتری اور انرجی بحران میں کمی لانے کا سبب بنا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو پچھلی حکومت میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے