عدنان صدیقی

اداکار عدنان صدیقی کا اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ویریفائی ہونے پر ٹوئٹر کا شکریہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور صف اول کے با صلاحیت اداکار عدنان صدیقی نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ویریفائی ہونے پر ٹوئٹر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خیال رہے کہ اداکار کی جانب سے ان کا کاؤنٹ ویریفائی ہونے کی خبر ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مداحوں کو دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ویریفائی ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹوئٹر نے آخر کار میرے وجود کا نوٹس لے لیا اور میرے ٹوئٹر ہینڈل کی تصدیق کر دی!۔ انہوں نے لکھا کہ ’اس تنازع سے جس میں مجھے انجانے میں گھسیٹا گیا کچھ اچھا نتیجہ نکل آیا۔

واضح  رہے کہ اداکار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس شکوے کا اظہار کیا تھا کہ ’22 کروڑ پاکستانی میرے اداکار ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں جس نے دنیا کے مختلف براعظموں میں کام کیا ہوا ہے لیکن پھر بھی میں اب تک ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ویریفائیڈ ہونے کا اہل نہیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

کترینہ کیف

ماضی میں دباؤ کا سامنا کیا، کترینہ کیف

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ماضی میں دباؤ کا سامنا کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے