رانا ثناء اللہ

ظالم حکمرانوں کو گھر بھجوانے کے لیے عوام گھروں سے نکلیں، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج نمازِ جمعہ کے بعد مہنگائی کے خلاف مظاہرے ہوں گے۔ اس حوالے سے رانا  ثناء اللہ نے عوام سے بھی اپیل کی  ہے کہ ظالم حکمرانوں کو گھر بھجوانے کے لیے عوام گھروں سے نکلیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے مہنگائی کے خلاف مظاہروں سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف لاہور میں جین مندر چوک پر نمازِ جمعہ کے بعد احتجاج ہو گا۔ خیال رہے کہ انہوں نے مسلم لیگ نون کے تمام ونگز کو ان مظاہروں میں شرکت کی ہدایت بھی کی۔

واضح رہے   کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کو عمران نیازی کی حکومت سے نجات سے ہی مہنگائی سے نجات مل سکتی ہے۔ یہ ظالم، کرپٹ اور نالائق حکومت جائے گی تو ہی عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے