گیس

مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے بری خبر، کمپنیوں کا گیس کی قیمت میں 220 فیصد اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے بری خبر،  پیٹرول اور بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ہونے جارہا ہے،  ذرائع کے مطابق ملک کی دو گیس یوٹیلیٹی کمپنی، ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل نے مالی سال 2021-22 کے دوران ریونیو کی متوقع ضرورت (ای آر آر) کو پورا کرنے کے لیے یکم جولائی سے گیس کی مقررہ قیمتوں میں 220 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اوگرا کے ایک اعلامیے کے مطابق ایس این جی پی ایل نے گزشتہ سال کی آمدنی میں 254 ارب روپے کے شارٹ فال سمیت سمیت 367 بلین روپے کی اضافی ریونیو کی ضرورت کا مطالبہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے پاس دائر باضابطہ درخواستوں میں لاہور میں واقع سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے اس کی مقررہ قیمت گزشتہ سال کی فی یونٹ تقریباً 670 روپے کی واجبات کی ریکوری کی وصولی سمیت ایک ہزار 416 روپے فی یونٹ جو ملین برطانوی تھرمل یونٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، متعین کیا جائے۔ خیال رہے کہ اگلے سال کی آمدنی میں کمی کے لیے کمپنی نے آئندہ مالی سال کے 71 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے اپنی مقررہ قیمت میں 857 روپے فی یونٹ کا اضافہ طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ  کمپنی نے ری گیسیفائڈ مائع قدرتی گیس (آر ایل این جی) کے لیے سروس کی لاگت میں 137.5 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اسی طرح کراچی میں واقع سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے آئندہ مالی سال کے لیے اپنی مقرر کردہ قیمت میں 153 روپے یا 20 فیصد، فی یونٹ 779 روپے سے 932 روپے اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ رہے کہ گیس کی قیمت گیس پروڈیوسرز کے ساتھ حکومت کے معاہدوں کے مطابق خام تیل یا ایندھن کی بین الاقوامی قیمت سے منسلک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے