وزیراعلیٰ سندھ دورہ کراچی

وزیر اعلیٰ سندھ کا اچانک کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، نابینا بزرگ شہری کی شکایت کا ازالہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اچانک کراچے کے مختلف علاقوں کا دوران کیا، اس دوران نابینا بزرگ شہری کی شکایت کا  بھی ازالہ کیا، ذرائع کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کراچی شہر کا اچانک دورہ کیا اور  رحمانی مسجد طارق روڈ کے پاس ایک کولڈ ڈرنک کارنر پر رُک گئے۔

تفصیلات کے مطابق کولڈ ڈرنک کارنر پر ایک  نابینا شخص مشروبات بیچ رہا تھا اور اس نابینا بزرگ نے اپنے اسٹور پر ایک بورڈ لگایا ہوا ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نابینا بوڑھا ہے اس کو کوئی تنگ نہ کرے۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کولڈ ڈرنک خود پی اور اپنے ساتھ صوبائی وزراء اور دیگر دوستوں کو بھی پلائی اور کولڈ ڈرنک کے پیسے دینے کے بعد بزرگ شخص سے کہا میں وزیراعلیٰ سندھ ہوں۔ آپ کو کون تنگ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے اس سوال پر بزرگ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ پولیس اور انتظامیہ تنگ کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اے ڈی سی ون ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو اسی وقت فون کرکے بزرگ کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کی اور یہ بھی کہ کہ جب بھی اس بزرگ کے اسٹور پر آئیں ان سے خریداری کریں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے