حمیمہ ملک

حمیمہ ملک نے ہمسفر کے بغیر اکیلے رہنے کو نعمت قرار دے دیا

کراچی (پاک صحافت) معروف ادارہ حمیمہ ملک نے غیر شادی شدہ ہونےاور ہمسفر کے بغیر اکیلے رہنے کو نعمت قرار دے دیا ہے۔ حمیمہ ملک نے گزشتہ روز ایک معنی خیز انسٹاگرام اسٹوری  شیئر کی ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’بغیر کسی وجہ کے اکیلا رہنا ایک نعمت ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق 2010ء سے 2012 تک اداکار شمعون عباسی کے ساتھ ازدواجی رشتے میں رہنے والی معروف، خوبرو اداکارہ حمیمہ ملک برسوں سے اکیلے ہی زندگی گزار رہی ہیں۔ اور ان کے مطابق اکیلے رہنا بھی کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حمیمہ ملک کے بھائی، معروف اداکار، گلوکار اور یوٹیوبر فیروز خان کی بھی رواں سال کے ستمبر میں طلاق ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز حمیمہ ملک اپنے بھائی فیروز خان کے ساتھ کراچی کی مقامی عدالت میں پیش ہوئی  تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے