وزیراعظم شہبازشریف

تمام سیاسی قوتیں پاکستان دشمن عناصر کیخلاف متحد ہوجائیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں پاکستان دشمن عناصر کیخلاف متحد ہوجائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گھناؤنے ہتھکنڈوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔ دہشت گرد عسکریت پسندی کے خلاف ہماری کامیابیوں کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ تمام سیاسی قوتوں کو میرا پیغام ہے کہ پاکستان دشمن عناصر کے خلاف متحد ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سیاسی لڑائی بعد میں لڑسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 221 ہے جب کہ اب تک 95 افراد کی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے