سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد (پاک صحافت) سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ان کیمرہ سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے درخواست ضمانت پر دلائل سننے کی استدعا کی گئی جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹرز کی جانب سے آج درخواست ضمانت پر دلائل سننے کی مخالفت کی گئی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان اور سلمان صفدر نے درخواست ضمانت پر دلائل دیے۔

واضح رہے کہ وکیل صفائی سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کے لیے اٹک جیل میں رکاوٹ پیدا نہ کی جائے، اٹک جیل جب بھی گئے تو وکلاء کو ڈیڑھ کلومیٹر پیدل چلنا پڑا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پراسیکیوٹر نے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر اعتراض اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے