ملاقات

نمائدہ روسی صدر کی سربراہ پاک فوج سے ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) روسی صدر کے نمائندہ خاص برائے افغانستان کی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی ،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر سمیت افغانستان میں امن عمل میں پیش رفت بھی زیر غور آئیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سےچینی سفیر نے بھی ملاقات کی تھی، جس میں باہمی دلچسپی اور ‏علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان نے دورہ پاکستان کے موقع پر جی ایچ کیوکا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےتفصیلی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی ،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر سمیت افغانستان میں امن عمل میں پیش رفت بھی زیر غور آئیں۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں امن خطے کے بہترین مفاد میں ہے، ملاقات میں پاکستان اور روس نے تعلقات مستقبل میں مزید فروغ دینے کےعزم کا اظہار کیا، ملاقات میں روسی نمائندے نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز چینی سفیر سے ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے کورونا ویکسین کی ‏فراہمی کیلئے چینی تعاون پر اظہار تشکر کیا جب کہ عالمی فورمز سمیت سیکیورٹی شعبے میں ‏چینی تعاون وحمایت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے