مسائل جنگ سے نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں

مسائل جنگ سے نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں: گورنر پنجاب

لاہور(پاک صحافت) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ایل او سی پرجنگ بندی کے حوالے سے کہا ہے کہ مسائل جنگ سے نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں،جنگ بندی کی   مکمل پاسداری  امن کی جیت ہے ان کا کہنا ہے کہ  اگر بھارت اس معاہدے کی پاسداری کرتا ہے تو یہ آئندہ کی طرف ایک مثبت قدم ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر نر ہائوس میں ایک تقر یب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عمران خان جب سے وزیر اعظم بنے ہیں وہ امن اور بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی بات کر رہے ہیں مگر بدقسمتی سے بھارت کا جنگی جنون ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا۔

مزید پڑھیں:  سیزفائرمعاہدے پرعمل کرنےسے بےگناہ زندگیاں بچیں گی: معید یوسف

اُنہوں نے کہا کہ اگر آج کنٹرول لائن سمیت دیگر تمام سیکٹرز پر بھارت نے پاکستان کے ساتھ مکمل جنگ بندی کی پاسداری پر اتفاق کیا ہے تو یہ امن اور پاکستان کے موقف کی جیت ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اگر بھارت اس معاہدے کی پاسداری کرتا ہے تو یہ آئندہ کی طرف ایک مثبت قدم ہو گا۔

گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان آج بھی ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کو خلوص نیت کے ساتھ اس سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرنا ہو گی اور اس کے ساتھ ساتھ بھارت کو بے گناہ کشمیریوں پربدتر ین دہشت گردی اوران کی نسل کشی جیسے جرائم اور کشمیر میں ڈیڑھ سال سے زائد جاری لاک ڈائون کو بھی ختم کر نا ہوگا۔

چوہدری محمدسرور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان جنگ نہیں ہمیشہ سے امن کی بات کر رہا ہے مگرہم ایک بار پھر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ دشمن امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔ اُنہوں نے کہا کہ جب بھی دشمن پاکستان کے خلاف کوئی شرارت کر ے گا تو اس کو پہلے سے زیادہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کر نے والی تنظیموں کو سپورٹ کر نا بند کر ے اور امن کا ساتھ دے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے