مریم اورنگزیب

اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے تاریخ نہیں ہمت کی ضرورت ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے تاریخ نہیں ہمت کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار ختم ہونے کے دکھ میں عمران خان ذہنی مریض بن گئے ہیں، عمران خان کا کھانا پینا دو اسمبلیوں سے جڑا ہوا ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی سے لوٹ مار کا کام جاری ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جانتے تھے اقتدار جائے گا تو ان کی چوری سامنے آئے گی، عمران خان کا شور صرف اپنی چوری چھپانے کے لیے ہے، انہیں جمہوریت اور عوام سے کوئی سروکار نہیں۔ اگرجنرل (ر) باجوہ نے این آر او ٹو دیا تو پھر آپ نے ان کو توسیع کیوں دی تھی؟ آپ کے پاس اختیار نہیں تھا تو آج نوٹنکی کیوں کررہے ہیں اس وقت بتاتے، اگر قمر جاوید باجوہ کام نہیں کرنے دے رہے تھے تو اس وقت اسمبلیاں توڑتے، وہ بات نہیں مان رہے تھے انہیں بند کمرے میں توسیع کی پیشکش کیوں کی؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سی پیک اور خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا، عمران خان نے سیاسی انتقام کا پورا منصوبہ بنایا ہوا تھا اور ملک کو دیوالیہ کرنے کا پورا بندوبست کرلیا تھا، عمران خان نے ملک کی ترقی اور بیرونی سرمایہ کاری روک دی لیکن اتحادی حکومت نے ملک کی معیشت کو سنبھالا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے