مریم نواز

مریم نواز نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن لانگ مارچ سمیت کسی بھی انتہائی اقدام کے لئے آمادہ و تیار ہے۔ نااہل حکومت ہمیں ڈرانے اور دھمکانے سے باز رہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما پرویز رشید نے جاتی امراء میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں دونوں رہنماوں نے ملکی صورت حال اور سیاسی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔ ملاقات میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف لانگ مارچ سمیت کسی بھی اقدام کے لئے تیار ہے۔ سلیکٹڈ اور مسلط شدہ نااہلوں سے ملک و قوم کو نجات دلانے کیلئے ہر قسم کی قربانی دی جائے گی۔

یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے چھبیس مارچ کو کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے جس کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ پی ڈی ایم رہنماوں کا کہنا ہے کہ یہ لانگ مارچ حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے