رانا ثناءاللہ

اپوزیشن کیجانب سے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے حکومت کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے الیکشن کے لئے ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنماء رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ نئے الیکشن کے علاوہ کسی بھی ایشو پر مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اب اپوزیشن جماعتیں حکومت کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے موجودہ حکومت کی نااہلی اور اس کے خاتمے کے لئے تمام جماعتیں متحد و متفق ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخاب میں غلط طریقے سے ہمارے ووٹ مسترد کئے گئے جس کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ مریم نواز کیخلاف درخواست پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب اپنے اختیار سے تجاوز کررہا ہے جبکہ اداروں کے خلاف بیان پر کارروائی کا نیب کو اختیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے