بلاول بھٹو زرداری

سینیٹ انتخابات کی وجہ سے حکومت اتنی پریشان ہے کہ ہر ادارے کو متنازع بنا رہی ہے، بلاول بھٹوزرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم اس حکومت کے خلاف ہر میدان میں لڑ رہے ہیں اور انہیں شکست دے رہے ہیں، کراچی سے سانگھڑ، سانگھڑ سے لے کر پشین بلوچستان تک جہاں جہاں ضمنی الیکشن ہوئے ہیں، حکومت کو عبرتناک شکست ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے وہ بڑے سکون سے بیٹھے تھے کہ اپوزیشن الیکشنز کا بائیکاٹ کر دے گی، اپوزیشن تو سینیٹ کا بھی بائیکاٹ کر دے گی اور ان کا راستہ آسان ہو جائے گا لیکن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے وہ سیاسی کارڈ کھیلے ہیں کہ اب وہ ضمنی الیکشن کی وجہ سے بھی پریشان ہیں، اپنے سینیٹ الیکشن کی وجہ سے بھی بہت پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس-88 کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ یہ شہر کراچی بھٹو کا ہے، آپ کی محنت اور خدمت نے پورے پاکستان کو دکھا دیا ہے کہ ان کٹھ پتلیوں کی اصل اوقات کیا ہے۔ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ 2018 میں تو دھاندلی ہوئی تھی، ان کی اصل اوقات یہی ہے کہ اگلے الیکشن میں ان کو تیسرا نمبر ملے اور ان کی ضمانت ضبط ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کی وجہ سے حکومت اتنی پریشان ہو چکی ہے کہ ہر ادارے کو متنازع بنا رہی ہے، کبھی وہ بندوق الیکشن کمیشن کے کندھوں پر چلانا چاہتے ہیں، کبھی وہ سپریم کورٹ کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلانا چاہتے ہیں اور کسی نہ کسی سے سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کرانا چاہتے  ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو ہمت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ چور دروازوں سے نیازی سلیکٹڈ کو سینیٹ میں اکثریت دلائے، اگر زبردستی اراکین صوبائی اسمبلی کی خفیہ ووٹنگ اور مرضی سے ووٹ کے حق کو چھینا جائے گا تو یہ جمہوریت پر حملہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی اکثریت ہے، اگر حکومت اپنے ارکین قومی اور صوبائی اسمبلی پر اعتماد کرتی ہے تو پھر وہ چور دروازوں سے کیوں آنا چاہتے ہیں، آمنے سامنے جمہوری مقابلہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر سینیٹ الیکشن کے لیے تیار ہیں، ہم خفیہ رائے شماری کے لیے تیار ہیں، اوپن بیلٹ کے لیے بھی تیار ہیں، اب اپنی تیاری رکھو کیونکہ مارچ میں مارچ ہو گا اور ہم آپ کا حق اسلام آباد سے چھینیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے