پچاس لاکھ روپے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے 50 لاکھ روپے غائب، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

بہاولپور (پاک صحافت) سازو سامان لے جانی والی ٹرین سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے 50 لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ غائب ہوگئے، تاہم سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن پولیس نے چند دن گزرنے کے بعد چند روز بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس (پی ایس پی پی)، کراچی کے ملازم تنویر حسین کی شکایت پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 380 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ رقم 10 فروری کی رات کو سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن پر پی ایس پی پی کے لاک کیے گئے نقدی کے باکسز سے مبینہ طور پر چوری کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ٹرین 501-اپ میں اسٹیٹ بینک کے لاکھوں روپے کی کھیپ اور پرائز بانڈز پر مشتمل متعدد نقدی باکسز کراچی سے فیصل آباد جارہے تھے، کہ اچانک بیچ راستے 50 لاکھ روپے کی کرنسی نوٹ غائب ہوگئے۔ یاد رہے کہ پولیس اہلکاروں کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود چور نے سمہ سٹہ ریلوے یارڈ پر ویگن کو کھولنے اور دو باکسز کھولنے میں کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ جب فیصل آباد میں آف لوڈنگ کی گئی تو نقدی رقم کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں 50 لاکھ روپے غائب تھے۔

واضح رہے کہ شکایت کنندہ کے مطابق اس واقعہ کی رات جب ٹرین سمہ سٹہ ریلوے یارڈ پر کھڑی تھی، صبح 4 بجے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کنٹرول روم سے نمودار ہوا تھا اور انہیں اس شخص پر شبہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سمہ سٹہ پولیس کے اہلکار صدیق اور اللہ رکھا کی اس رقم کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری تھی۔ اسٹیشن ہاؤس آفیسر ملک فیاض نے کہا کہ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کی بنیاد پر تفتیش شروع کی جائے گی اور چوری کے ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے