یوم یکجہتی کشمیر

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا

اسلام آباد (پاک صحافت) قابض بھارتی افواج کے ظلم و تشدد کے شکار مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی افواج اور حکومت کے غیرانسانی سلوک اور بربریت کی مخالفت اور کشمیری بھائیوں کی حمایت میں آج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ جس کا مقصد بھارتی فوج کے مظالم کا شکار کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی اور اس بات کا عزم ہے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔

ذرائع کے مطابق یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جلسوں اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارت خانوں میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی تقاریب منعقد کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے